(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں نسل کی کارروائیاں جاری رکھیں جن میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کیے گئے، اور اس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 45,553 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 108,379 ہو چکی ہے۔ یہ تعداد ابھی حتمی نہیں ہے، کیونکہ سیکڑوں فلسطینی تاحال ملبے میں دبے ہوئے ہیں صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور وسال کی عدم موجودگی کے باعث انہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں پہنچ نہیں پا رہیں۔