(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے طولکرم شہر میں اتوار کے روز شہر کی ایک بڑی یونیورسٹی کے طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
طولکرم کے طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے خضوری یونیورسٹی میں گھس کر طلباء کو زدو کوب کیا جس پر مشتعل طلباء نے احتجاجی جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو طولکرم کے سرکاری اسپتال میں لایا گیا ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے خضوری یونیورسٹی کے کیمپس پر دھاوا بولا اور وہاں موجود طلباء پرآنسوگیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بیشترطلباء شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کو براہ راست فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ تین افراد دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں جب کہ 35 افراد آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔