(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے تباہ ہونےوالے فلسطینی شہر”غزہ” میں قطرکی جانب سے تعمیراوربحالی کیلئے قائم کمیٹی کا وفد "غزہ” پہنچ گیا۔
گزشتہ 13 سالوں سے قابض اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی محاصرے کا شکار اور اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ فلسطینی شہرغزہ میں بحالی اورتعمیرات کے حوالےسے قائم قطری کمیٹی کا وفد گزشتہ روز نائب چیئرمین کمیٹی "خالد الحردان” کی سربراہی میں "غزہ” پہنچ گیا۔
قطرتباہ شدہ "غزہ” میں بحالی اورتعمیرات کےشعبے کے مختلف منصوبوں میں 400 ملین ڈالرخرچ کرے گا۔
