(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سات اکتوبر 2023 سے امریکی اور مغربی حمایت سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی نسل کشی کی کارروائیوں میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 43,508 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار 84 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اسرائیلی جارحیت کی تازہ تفصیلات کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ پر آج بھی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 44 فلسطینی شہید اور 81 زخمی ہوگئے۔