• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل اورتل ابیب میں چاقو سے حملے، فائرنگ اور گاڑی کی ٹکر سے 4 صہیونی ہلاک ،10 زخمی

جمعہ 20-11-2015
in فلسطین
0
4 Zionist Kill
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں کل جمعرات کو فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران کم سے کم چار یہودی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک حملہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کیا گیا جس میں دو صہیونی ہلاک ہوئے جب کہ دوسرے میں الخلیل کے شمال میں غوش عتصیون کے مقام پر یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز کے امن وامان کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمتی حملوں میں اچانک تیزی آئی ہے جس پراسرائیل کے سیکیورٹی ادارے بھی حیران ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو خیال تھا کہ فوج نے مزاحمتی قوتوں کی کمر توڑ دی ہے اور وہ اب مزید حملوں کی سکت نہیں رکھتے مگر گذشتہ روز ہونے والی دونوں کارروائیوں نے صہیونیوں کے تمام اندازے غلط ثابت کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں پر ایک حملہ تل ابیب میں شاہراہ بن زیپی پر پیش آیا جب دو فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودیوں پر چاقو سے حملہ کرکے ان میں سے دو کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔ ہلاک ہونے والے صہیونیوں میں ایک سرکردہ یہودی ربی شامل ہے۔

پولیس نے ایک حملہ آور کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرا حملہ آور فرار میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے ایک دوسرے ذریعے کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں حملہ کرنے والے دو نہیں بلکہ ایک ہی شخص تھا جسے زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت رائد محمود خلیل المسالمہ کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کی عمر 38 سال اور تعلق جنوبی الخلیل کے دورا قصبے سے بتایا جاتا ہے۔

ایک دوسری کارروائی میں فلسطینی مزاحمت کار نے الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں پہلے فائرنگ کی۔ بعد ازاں ایک دوسرے گروپ پر اپنی گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد یہودی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان محمود علیان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالخلیل اورتل ابیب میں چاقو سے حملے، فائرنگ اور گاڑی کی ٹکر سے 4 صہیونی ہلاک ،10 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.