(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو آج 398 دن مکمل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے غزہ کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے، پورے شہر کی 95 فیصد عمارات ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ غزہ میں تباہ شدہ عمارات کے ملبے کو ہٹانے میں 20 سال کا عرصہ لگے گا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اسرائیلی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کےمختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 12 ہزار سے زائد خواتین سمیت 43,391 فلسطینی شہید ایک لاکھ 3 سو 47 زخمی ہو چکے ہیں۔