(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شمالی غزہ میں چار ہفتوں سے جاری بدترین نسل کشی اور محاصرہ جاری ہے غاصب صیہونی فوج نے کمال عدوان اسپتال میں ادویات کے اسٹور کو آگ لگا دی ، اسپتال کے واحد سرجن کو بھی گرفتار کرلیا ۔ہزاروں زخمی فلسطینی بغیر علاج کے تڑپنے پر مجبور۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج 391 ویں روز بھی جاری ہے ۔ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج نے غزہ کےمختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلسہ جاری رکھا جس کےنیتجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید41 فلسطینی شہید اور 131 شہید ہوگئے ہیں۔
سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43,204 ہوگئی ہے جبکہ101,641زخمی ہیں۔