(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 3,679 طلبا شہید جبکہ 5,429 زخمی ہوئے، مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 35 طلباء شہید، 271 زخمی ہوئے اور 82 کو گرفتار کیا گیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کوغزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر صیہونی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 3714 فلسطینی طلباء شہید اور 5700 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں 209 اساتذہ اور تعلیمی شعبے کے منتظمین شہید اور 619 زخمی ہوئے، جب کہ مغربی کنارے میں دو اساتذہ زخمی 65 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔
وزارت تعلیم نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 278 سرکاری اسکولوں اور UNRWA کے 65 اسکولوں پر بمباری کی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی، جس کی وجہ سے ان میں سے 83 کو شدید نقصان پہنچا اور 7 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مغربی کنارے میں 38 اسکولوں پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔
یورو- میڈیٹیرینین آبزرویٹری نے غزہ میں اسکولوں اور تعلیمی شعبے کو تباہ کرنے میں قابض فوج کے ذریعے کیے گئے بڑے جرائم کا انکشاف کیا۔انسانی حقوق گروپ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے ان اسکولوں کو جو دسیوں ہزار بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے تھے، فوجی مراکز میں تبدیل کر دیا۔