مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں 3 ہزار 658 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکز حلوۃ انفارمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹر تہوار کے ایک ہفتے میں 2230 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے قبلہ اول میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے اور قبلہ اول کے داخلی اور خارجی راستوں پر موجود فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کا باب مصلی الرحمۃ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کی پکڑ دھکڑ اور فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اپریل میں مزید 5 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اول سے بے دخلی کے 18 نوٹس جاری کیے گئے۔ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ القدس کے دو نوجوانوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں القدس کے 130 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 4 بچے جن کی عمریں 12 سال یا اس سے بھی کم ہیں جب، 45 بچوں کی عمریں 14 اور 18 سال اور دو خواتین شامل ہیں۔