(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی افواج کی غزہ پر دہشتگردی کو آج 357 دن ہوگئے ہیں صیہونی افوج رہائشی علاقوں سمیت بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو حشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے۔
ایک جانب اقوام متحدہ میں اجلاس جاری ہے جہاں دنیا بھر کے سیکڑو ممالک مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی صیہونی ریاست کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی کھلے الفاظ میں مذمت کررہے ہیں تو دوسری جانب صیہونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
غزہ میں 357ویں روز بھی صیہونی وحشیانہ بمباری کا سلسلسہ جاری ہے اور معصوم فلسطینی شہریوں کا قتل عام نہیں روکا جاسکا ہے، گذشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے جاری غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی میں 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41,534 ہوگئی ہے جبکہ 96,092 فلسطینی زخمی