(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غاصب صیہونی افواج نے غزہ پر آج بھی بے گھر ہونے والے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجےمیں درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں مزید زخمی ہوگئے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والا وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، غاصب فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس کو آج 355 دن مکمل ہوگئے ہیں۔
غاصب صیہونی افواج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 53 فلسطینی شہید اور 95 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح غاصب صیہونی فوج کی 15 فوجی گاڑیاں العمور محلے کے مشرق میں خان یونس کے مشرق میں واقع الفخاری قصبے میں ایک فضائی حملے کے ساتھ داخل ہوئیں اور توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی۔
بدھ کی صبح اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس شہر کے مشرق میں الفخاری قصبے کے مشرق میں العمور محلے میں زرعی زمینوں پر بمباری کی۔شمالی غزہ میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے بلاک پانچ کے علاقے میں صبح سویرے "العطار” خاندان کے ایک گھر پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ رات محاصرے کے بعد بیت لاہیا کے مضافات سے پسپائی اختیار کی۔ انہوں نے اس دوران انہوں نے وسیع آپریشن کیا جس میں سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔