(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی دہشتگردی میں تازہ شہید ہونے والوں میں 14 خواتین اور 22 بچے بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں مبلے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی مدد کےکئے شہری دفاع کے عملے کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری دہشتگردی کو آج 354 دن مکمل ہوگئے ہیں اس دوران غاصب صیہونی افواج نے غزہ میں 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو بے دردی سے شہید کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے صیہونی افواج کی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نیتجےمیں 14 خواتین اور 22 بچوں سمیت 55 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی افواج ملبے تلے دبے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کی مدد کےلئے شہری دفاع کے عملے کو جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے سے غزہ میں صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 41,467 فلسطینی شہید اور 95,921 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔