• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

35 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکی وزیرخارجہ کا دورہ اسرائیل

امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو آزادی، سلامتی،انصاف اور وقار کے مساوی مواقع حاصل ہوں

منگل 31-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
35 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکی وزیرخارجہ کا دورہ اسرائیل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  امریکی وزیرخارجہ نے صیہونی ریاست کے دورے کے موقع پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 35 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن  نےگزشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست کا دورہ کیا، مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع امریکی وزیرخارجہ نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوری میں خواتین اور بچوںسمیت  35 فلسطینیوں کی شہادت کو نظر انداز کرتے ہوئے  اسرائیل اور فلسطینی حکام پر زور دیتے ہوئے کہاہےکہ  وہ کشیدگی  میں کمی لائیں ۔

 بلنکن نے صیہونی وزیراعظم سے ملاقات میں پائیدارامن کے لیے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت کا اعادہ کیا اور ایران کا مقابلہ کرنے اور اسے جوہری ہتھیارکے حصول سے روکنے کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے ایران سے در پیش خطرات کے خلاف اقدامات،پاسبان انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے ،ابراہیم معاہدے میں وسعت اور اسرائیلی فضائی کمپنی کے براستہ عمان پروازوں کی بحالی جیسے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔

بلینکن نے منافقانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کو آزادی، سلامتی،انصاف اور وقار کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔ انھوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تناؤکوکم کرنے پر بھی زوردیا کہ یہ ہرایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی کوبڑھاوا دینے کے بجائے حالات پرسکون کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

Tags: اسرائیلیامریکی وزیرخارجہانٹونی بلینکنشہادتوںشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.