اسرائیلی حکام نے قبضے رکھی گئی فلسطینی شہید حافظ ابوزنط کی میت اس کے لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ میت شہید کے لواحقین نے مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے قریب "جلجولیہ” کے مقام پر فوجی چوکی سے وصول کی۔
"مرکزاطلاعات فلسطین”کے مطابق شہید کی میت کی وصولی کے وقت شہید کے لواحقین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ میت کو ایک جلوس کی شکل میں نابلس لایا گیا، جہاں انہیں آج پیر کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔
شہید کی میت کی وصولی کےاس کی عمررسیدہ والدہ، بھائی اور خاندان کے دیگر افراد بھی میت کی وصول کے لیے گئےتھے۔ شہید کی میت کے استقبال کے موقع پر مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
خیال رہےکہ شہید حافظ ابو زنط کو مئی 1976ء میں صہیونی فوج نے اس وقت ایک مقابلے میں شہید کر دیا تھا جب اس نے وادی اردن میں جفتلک کے مقام پر ایک فلسطینی طالبہ لینا النابلسی کے صہیونی فوج کے ہاتھوں اندوہناک قتل کے انتقام میں صہیونی فوج پر حملہ کر دیا تھا۔