• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پرصیہونی دہشتگردی کے 328دن: 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید 131زخمی

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں

جمعرات 29-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پرصیہونی دہشتگردی کے 328دن: 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید 131زخمی

A woman reacts as people gather at the site of the Ahli Arab hospital in central Gaza on October 18, 2023 in the aftermath of an overnight blast there. A blast ripped through a hospital in war-torn Gaza killing hundreds of people late on October 17, sparking global condemnation and angry protests around the Muslim world. The Israeli army spokesman on October 18 said that Israel had "evidence" that militants were responsible for the blast that killed hundreds at a Gaza hospital, saying a review proved others were at fault. (Photo by MAHMUD HAMS / AFP)

0
SHARES
13
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک  خواتین اور بچوں سمیت 40،534 فلسطینی شہید اور 93،778 زخمی ہوچکے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ میں  نہتے فلسطینیوں  کی نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج غزہ پر صیہونی دہشتگردی  اور فلسطینیوں کی نسل کشی  کو 328  دن مکمل ہوگئے ہیں۔

قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے  جاری رکھے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے د وران صیہونی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 51 فلسطینی شہید اور 131 زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب  طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں کی آج صبح سویرے غزہ شہر کے مغرب میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک بچی سمیت آٹھ افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے اور بمباری سے گھر میں آگ لگ گئی۔

طبی سروسز نے کہا کہ ہمارا عملہ الامل ہوٹل کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنانے سے دو شہید اور چار زخمیوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا اور عملہ ابھی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور سول ڈیفنس گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جمعرات کو فجر کے وقت ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے عملے نے قابض فورسز کی جانب سے نصیرات میں ایک مکان کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں دو لڑکیوں کوزخمی حالت میں مکان سے نکالا جب کہ دیر البلح میں ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے بعد ایک خاتون شہید ہوگئے۔قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب میں الصوارحہ کے علاقے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

Tags: اسرائیلی فشہیدصیہونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.