• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

3 فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل پرفلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو وارننگ جاری

جمعرات 17-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
3 فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل پرفلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو وارننگ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیموں نے اتحاد  کی طاقت سے  فلسطینی عوام کو صہیونی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا اور  کہا کہ شہداء کا خون صیہونی غاصب کے خلاف ہمارے عوامی انقلاب کو ہوا دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی فوج  کی جارحیت کے نتیجے  میں 3 نہتے شہریوں کی شہادت پر فلسطینی دھڑوں نے شدید الفاط میں مذمت کی ہےاور کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ صہیونیوں کے خلاف متحدہ مزاحمت کی جائے۔

فلسطینی تنظیم پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے کہا کہ صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا سب سے مؤثر طریقہ جامع مزاحمت ہےاور "اسرائیلی قابض افواج کے یہ حملےہماری  عوام کو خاموش پیغام دے رہے ہیں کہ اس مسلسل صہیونی جارحیت کے خلاف اتحاد کی طاقت سے مقابلہ کیا جائے۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے بھی کہا کہ شہداء کا خون صیہونی غاصب کے خلاف ہمارے عوامی انقلاب کو ہوا دے رہا ہے اور اب صہیونیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

فلسطینی صدارتی ترجمان نبیل ابو ردینہ کی جانب سے بھی جاری بیان میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کو واحد حل قرار دیا گیا اور کہا کہ ہمارے لوگ اپنے خلاف جاری قبضے کے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے حقوق کے تحفظ اور صہیونی قبضے کا مقابلہ کرنے کے لیے کسی بھی طریقے سے اور کہیں بھی کام کرنے کے تمام اختیارات ہیں جنہیں استعمال کر نے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ منگل کی صبح کو قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور النقب میں تین نہتے  فلسطینیوں کو براہ راست گولیاں  مار کرشہید کر دیا تھاجن کے نام نادر ہیثم ریان عمر 17سال، علاء شاحام عمر22 سال اور سند سالم الحربادعمر  27سال تھی ۔

Tags: اسلامی تحریک مزاحمت 'حماسپاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطینصہیونی فوجعبداللطیف القانوفلسطینیمقبوضہ فلسطیننبیل ابو ردینہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.