(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بمباری سےشہید ہونے والے 200 سے زائد شہدا کی لاشیں اور زخمی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امدادی کارکنان شہدا اور زخمیوں کو نکالنے میں مکمل طورپر ناکام ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے۔
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو چارسو تئیس دن مکمل ہوگئے ہیں، نہتے شہریوں کے خلاف وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج بھی نا رک سکا۔ فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت مزید دوسو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن نا ہونے اور شہر مکمل طورپر تباہ ہونے کے باعث شہری دفاع کا عملہ بے بس ہے،اسرائیلی بمباری سےشہید ہونے والے 200 سے زائد شہدا کی لاشیں اور زخمی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، امدادی کارکنان شہدا اور زخمیوں کو نکالنے میں مکمل طورپر ناکام ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ ہے۔