• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ سے گرفتار 27 فلسطینی اسرائیلی حراست میں شہید

غزہ سے حراست میں لیے گئے سیکڑوں فلسطینیوں کو جھنم جیسے گڑھوں میں رکھا جارہا ہے

ہفتہ 09-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ سے گرفتار 27 فلسطینی اسرائیلی حراست میں شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے جھوٹ اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار فلسطینیوں میں سے اکثریت  پہلے سے ہی صحت کی خرابی کا شکار تھے اور بعض جنگ کے دوران زخمی تھے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’ہارٹز‘کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجی حراستی مراکز میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اخبارنے قابض فوج کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زیادہ تر قیدیوں کو اسرائیلی "ایس ڈی تیمان” اور "عناتوت” اڈوں پرشہید کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا کہ کچھ قیدی پہلے سے موجود صحت کی خرابی کا شکار تھے یا جنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے "۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور فلسطینی اسیران کلب نے بار بار دنیا اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے فوری اپیل بھیجی ہے کہ وہ غزی سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے بارے میں رہائی اوران کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

انسانی حقوق کے اداروں نے غزہ سے حراست میں لیے گئے سیکڑوں فلسطینیوں کو جھنم جیسے گڑھوں میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں ادنیٰ درجے کے انسانی حقوق بھی میسر نہیں انہیں بدترین اذیتوں کا سامنا ہے۔

Tags: اسرائیلیایس ڈی تیمانصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.