• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے 260دن: فلسطینی شہداء کی تعداد 37،557ہوگئی

صیہونی افواج نے سات اکتوبر سے  اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37، 557 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

ہفتہ 22-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے 260دن: فلسطینی شہداء کی تعداد 37،557ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی افواج نے  غزہ  کے شمال میں واقع الطفاح محلے اور بیچ کیمپ  سمیت مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا  جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت  کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ  بمباری اور جاری بربریت  کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے سات اکتوبر سے  اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 37، 557 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج نے  محصور شہر غزہ  کے شمال مشرق میں الطفاح محلے کو نشانہ  بنایا جس میں  خواتین اور بچوں سمیت 40  فلسطینی شہید ہوئے،  اسی دوران صیہونی افواج نے  شہر  کے مغرب میں الشطی کیمپ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی جس میں 12 افراد شہید ہوئے جبکہ رفح کے علاقے میں  بھی شہریوں کو نشانہ بنایاگیا  ۔

غزہ گورنریٹ میں سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض طیاروں کی جانب سے محنہ، عودیہ، ال کی متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے بعد اس کے ارکان متعدد شہداء اور زخمیوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ شہر کے مغرب میں بیچ کیمپ میں السوسی مسجد کے قریب کرم مصلیح کے علاقے میں کیشاوی اور حسونہ کے خاندان کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Tags: اسرائیلیالشاطیرفحشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.