• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

2500 مکانات کی تعمیر کے ذریعے بیت لحم کا گھیرا تنگ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

بدھ 09-01-2019
in فلسطین
0
2500 مکانات کی تعمیر  کے ذریعے بیت لحم کا گھیرا تنگ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر بیت لحم کی توسیع روکنے کے لیے شہر کے اندر اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر صیہونی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نےبیت لحم کے جنوب میں قائم ’’افرات‘‘صیہونی کالونیوں میں مزید 2500 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے اس توسیع پسندانہ منصوبے کو ’’E2‘‘پروجیکٹ کا نام دیا ہے۔ اس منصوبے پرعمل درآمد کا مقصد بیت لحم کو شمالا جنوبا مزید وسیع کرنے سے روکنا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن ادارے کی طرف سے صیہونیوں کو الخلہ میں واقع ’’زرعی فارم‘‘ میں جانے کی اجازت دی ہے جب کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کو کسی قسم کی مداخلت سے روک دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اس علاقے کے 1182 دونم رقبے پر پہلے ہی قبضہ کرچکی ہے۔

سنہ 2009ء میں اسرائیلی فوج نے خربہ کے مقام  پر فلسطینی شہریوں کی نجی اور سرکاری 1700 دونم کی اراضی پرقبضہ کیا۔ اس طرح ’’گوش عتصیون‘‘ صیہونی کالونی کو مزید وسیع کیا گیا۔

تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ انسداد صیہونی آباد کاری کے دفترسے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سول ایڈمنسٹریشن نامی اسرائیلی ادارہ جلد از جلد بیت لحم مین 2500 گھروں کی تعمیر کی منظوری لینا چاہتا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق بیت لحم میں 2500 گھروں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ دراصل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا پلان ہے جو ’’E1 ‘‘ کے بعد ’’ E2‘‘ نامی منصوبے کے ذریعے آئندہ انتخابات میں دائیں بازو کے صیہونیوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

امکان ہے کہ 2500 مکانات کی تعمیر کے لیے جنوب میں واقع عیلیت، مغرب میں بیتار عیلیت، معالیہ ادومیم اور شمالی شہروں سلفیت اور نابلس میں نئی تعمیرات کرنا ہے۔

Tags: اسرائیلبیت لحمتعمیراتصیہونیفلسطینقبضہکالونیمنصوبہنابلسنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.