(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پیٹرول بموں سے حملوں سمیت 9 مقامات پر صیہونی دشمن پر فائرنگ کی گئی تاہم کسی بھی صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہےمزاحمت کاروں کے روزبروز بڑھتے ہوئے حملے اسرائیلی حکومت کے لئے دردسر بن چکا ہے ، بڑےپیمانے پر چھاپہ مارکارروائیاں اور گرفتاریوں کے باوجوداسرائیلی فوج مزاحمت کاروں کا راستہ روکنے میں مکمل طورپر ناکام دیکھائے دے رہی ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں اور مزاحمت کی 25 کارروائیاں ہوئیں، جن میں فائرنگ، دھماکہ خیز ڈیوائسز کا دھماکہ، مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے اور آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا شامل ہے۔
مغربی کنارے کے 11 مقامات پر تصادم کے پھوٹ پڑنے کے علاوہ فائرنگ کے 9 واقعات رپورٹ کیے۔ ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ کیا۔ مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے، آباد کاروں کے دو حملوں کا سامنا کیا اور ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔
فلسطینیوں نے رام اللہ کے المغیر گاؤں میں آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کیا، جب کہ پتھراؤ سمیت پرتشدد تصادم شروع ہوئے۔
جنین کیمپ میں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں، جب کہ مزاحمت کاروں نے کیمپ میں موجود قابض فوجیوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ بارودی آلات کو بھی دھماکے سے اڑا دیا، جس سے قابض فوج کی ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
جنین میں قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 5 مقامات پر فائرنگ کی گئی، جنین کے مشرقی علاقے کے علاوہ المراح، البیادر اور فرعون کے علاقوں میں شہداء چوک میں فائرنگ کی گئی۔
نابلس میں متعدد تصادم ہوئے۔بیت فوریک، عسکر کیمپ اور شہر کے مشرقی علاقے میں ہونے والے تصادم میں قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔