(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 1756 بچوں 967 خواتین سمیت 4385 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 352 فلسطینی شہید جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔
جاری بیان کے مطابق 15 روز سے جاری صیہونی جارحیت کے دوران 1756 بچوں 967 خواتین سمیت 4385 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔