(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں سمیت صہیونی آبادکاروں کو بھی نشانہ بنایا جس میں چار صہیونی زخمی ہوگئے۔
صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں حالات اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے قابو سے تاحال باہر ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین نے قابض صہیونی فورسز اور غیر قانونی آبادکاروں کے خلاف 45 سے زائد کارروائیاں کی ہیں جس میں پانچ فائرنگ کے حملے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبادکاروں کے ایک مسلح گروپ نے فلسطینی آبادی کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں مزاحمت کاروں نے ردعمل دیا جس کے باعث چار صہیونی آبادکارزخمی ہوگئے۔
مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں دھاووں کے دوران خلہ العامود اور بلطہ پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج پر گولیاں برسائیں اور بیتا موڑ پر بھی قابض فوج کو جنین شہر میں جلمہ چوکی اور نزلہ الشیخ کو نشانہ بنایا، بیت لحم میں تصادم کے دوران ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے.مزاحمتی کارکنوں نے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے 7 حملے پسپا کیے اور 3 آباد کاروں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔