(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہدا میں ایک بیس سالہ نوجوان بھی شامل ہے جس کے حوالے سے صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا۔
غیر قانونی صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
شہدا میں مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ نوجوان عامر حلبیہ بھی شامل ہے جس کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا تھا، اسرائیلی فوج نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا جبکہ ساتھی فوجی کی فائرنگ سے ہی ایک اور اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا جس میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا ارو پیٹرول بم پھینکیں، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر مغربی کنارے کے علاقے بیت دوقو کا رہائشی 42 سالہ فلسطینی داؤد محمود خلیل ریان شہید ہوگیا۔
دیگر پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی وزیراعظم کے حوالے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اس دوران فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں ، صہیونی فوج کی فائرنگ سے دو مزید فلسطینی شہید ہوئے۔