(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، فلسطینیوں نے غیر قانونی آبادکاروں کو بھی نشانہ بنایا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے 3 حملے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلسطینی مزاحمت کاروں کی صہیونی فوج سے جھڑپیں، متعدد زخمی
نابلس میں قابض فوجیوں نے صرہ چوکی اور ھار براخا کی بستی کے قریب فائرنگ کی، جب کہ بیت لحم میں ام رکبہ میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور تقوع میں نوجوانوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور آباد کاروں کی گاڑی کو توڑ دیا۔
الخلیل کے العروب کیمپ میں بھی جھڑپیں شروع ہوئیں اور نوجوانوں نے الفوار کیمپ میں دشمن فوج پر پٹرول بم پھینکے اور ابراہیمی مسجد کے قریب قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔
جمعرات کو دو مولوٹوف کاک ٹیلز، آباد کاروں کا ردعمل، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور تصادم کے 8 واقعات کا اندراج کیا گیا۔