(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حملوں میں چاقو کے وار اور فائرنگ سمیت دھماکہ خیز مواد سے حملے بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج پر چاروں جانب سے پے درپے حملے جاری ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے معروف ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج پر مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں 50 سے زائد مزاحمتی کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں ایک آبادکار اور اور چھ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، چار فلسطینی شہید، 35 زخمی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نابلس میں صہیونی خفیہ فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے داخل ہونے کی کوشش میں شروع ہونے والی جھڑپوں میں چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد پورے فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔
مزاحمت کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیہ چوکی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی، جب کہ ابو دیس اور بدو قصبوں اور ضحیات السلام محلے میں قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔
قلقیلیہ گورنری کے گاؤں الفندق میں ایک آباد کار کو چھرا گھونپ دیا گیا۔ نابلس پر قابض فوج کے حملے میں بار بار جھڑپیں، فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد کے حملے کئے گئے ۔