• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

24 گھنٹوں میں مجاہدین نے اسرائیل کے 30 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں

مجاھدین نے غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی دشمن پر مختلف مقامات پر درجنوں حملے کیےجس میں کئی صیہونی فوجیوں کو جھنم واصل کردیا

پیر 20-11-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
24 گھنٹوں میں مجاہدین  نے اسرائیل کے 30 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں غزہ کے مختلف علاقوں میں دراندازی  کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مجاہدین کی جھڑپوں  اور ان کی گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کرتے دیکھایا گیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں  غزہ میں داخل ہونے والی صیہونی فوج کو مجاہدین کی جانب سے نشانہ بنانے کے مختلف واقعات دیکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کردی بیان میں ترجمان نے بتایا کہ  گذشتہ روز فلسطینی مجاھدین نے غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی دشمن پر مختلف مقامات پر درجنوں حملے کیےجس میں  کئی صیہونی  فوجیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیاگیا ۔

بیان میں بتایا گیا کہ مجاہدین نے  التوام، جبالیہ، بیت لاھیا اور الزیتون کے علاقوں میں صہیونی  فوج کی 30 گاڑیوں اور ٹینکوں کوتباہ کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے کہاکہ انہوں نے الرنتیسی ہسپتال کے قریب ایک اسکول میں چھپے ہوئے دو فوجیوں، ایک ٹینک اور ایک اسرائیلی فوجیوں کے دستے پر حملے میں انہیں ہلاک کیا۔

القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو جحر الدیک کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جس میں قابض فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مجاھدین نے قابض فوج پر اینٹی پرسنل ٹی بی جی گولوں سے حملہ کیا اورمکان میں چھپنے والے فوجیوں کوہلاک کردیا۔

القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی محور میں "تسلیم” فوجی اڈے اور دشمن کی گاڑیوں کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے بمباری کی۔ القدس بریگیڈز نے بھی الزیتون کے پڑوس میں بیارہ مرتضیٰ میں صہیونی دشمن کے ہجوم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

القدس بریگیڈ اور القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صہیونی ٹینکوں کو "تاندوم” اور "الیاسین 105” گولوں سے زیتون کے محور میں نشانہ بنایا۔ حماس کے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں میدان جنگ میں اپنے جنگجوؤں کی بہادری کے طاقتور مناظر کا انکشاف کیا۔

جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ القسام مجاہدین قابض ٹینکوں اور فوجیوں کو بہت قریب سے نشانہ بناتے ہیں اور ان میں سے ایک ٹینک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نئ "اللہ اکبر” کے نعروں کے درمیان اسے بم  سے اڑا دیا۔

Tags: القدس بریگیڈالقلسام بریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.