(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے غزہ پر جاری صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک کُل 14 ہزارسے زائد بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35,903 فلسطینی شہید اور 80,420 زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے محصور شہر پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والے نقصان کی نئی تفصیلات جاری کی ہیں جس کےمطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غاصب فوج نے خواتین اور بچوں سمیت 103 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 196 کو زخمی کردیا ہے جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صیہونی افواج کے جنگی طیاروں ، ڈرون اور ہیلی کاپٹروں نے جبالیہ کے ایک کمیونیٹی سینٹر جہاں خواتین پناہ گزین موجود تھی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نیتجے میں خواتین کی بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر جاری صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک کُل 14 ہزارسے زائد بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35,903 فلسطینی شہید اور 80,420 زخمی ہو چکے ہیں۔