• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 2250 فلسطینی گرفتار

جمعہ 27-11-2015
in فلسطین
0
2250 Arrest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں یکم اکتوبر 2015 ء سے جاری تحریک انتفاضہ کو کچلنے کے لیے جہاں اسرائیلی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے ایک سو سے زائد فلسطینی شہید کردیے ہیں وہیں اندھا دھند گرفتاریوں کے دوران 67 خواتین اور 880 بچوں سمیت 2250 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق "اسیران فلسطین اسٹیڈی سینٹر” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس کے آغاز کے بعد 25 نومبر تک اسرائیلی فوج یومیہ 20 سے 30 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیتی رہی ہے۔ حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں خوایتن، بچے، اسکولوں کے طلباء، اساتذہ، دانشور اور ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ بیت المقدس سے 720 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جب اس کے بعد دوسرے نمبر پر الخلیل سے 600 شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے کل فلسطینیوں میں 40 فی صد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ گرفتار کیے گئے سیکڑوں بچوں میں سے 70 کو بدنام زمانہ الرملہ جیل میں ڈالا گیا۔ گرفتاری کے وقت اور بعد ازاں بچوں کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

گرفتار کیے گئے شہریوں کو 14 انتظامی حراست حراست کے نوٹس جاری کرکے درجنوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ انتظامی حراست میں ڈالے جانے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار کیے گئے دو ہزار سے زائد شہریوں میں سے 278 کو انتظامی حراست کےتحت قید کیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 2250 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.