(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات ماہ سے زائد جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 14 ہزار سے زائد بچے اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35,272 فلسطینی شہید جبکہ 79,205 زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے وزارت صحت نے جمعرات کے روز نئی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی ریاست نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف قتل عام جاری رکھا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت، 39 فلسیطنی شہید اور 64 زخمی ہوگئے ہیں۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 14 ہزار سے زائد بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35,272 فلسطینی شہید اور 79,205 زخمی ہوگئے۔