(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی افواج نے 7 ماہ سے جاری وحشیانہ بمباری میں 14 ہزار سے زائد بچوں اور10 ہزار سے زائد خواتین کو شہید کردیا ہے ،20 ہزارکےقریب فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے شہرغزہ پر7 اکتوبر سے جاری صیہونی ریاست کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 34،705 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رفح پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 22 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔