• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

21 سالہ اسرائیلی یرغمالی کا اسرائیل کے نام ویڈیو پیغام، جلد رہا کرانے کی اپیل

حماس نے میرا مہمان کی طرح میرا خیال رکھا ہے، میرا علاج کیا ہے، سب ٹھیک ہے، لیکن مجھے جلد از جلد بازیاب کرائیں

منگل 17-10-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بمباری سے 254 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد2866 ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی لڑکی نے ویڈیو میں اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زخمی ہوگئی تھی حماس کے لوگوں نے اس کے ہاتھ کی سرجری کی اور اب وہ ٹھیک ہے۔

صیہونی ریاست  کےلئے ڈرا ؤنا خواب بننے والی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے گذشتہ روز  7 اکتوبر کے روز اسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد  اسرائیل سے یرغمال بنا کر لائے گئے مغویوں  میں سے ایک 21 سالہ فرانسیسی نژاد اسرائیلی لڑکی کی مختصر دورانیےکی ویڈیو جاری کی گئی  جس کے بعد اسرائیلی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

ایک منٹ 18 سیکنڈ کے ” ویڈیو کلپ میں   فرانسیسی نژاد اسرائیلی لڑکی کہتی ہے کہ "ہیلو، میں میا شیم ہے اور میں  غیر قانونی صیہونی بستی "شوهم” کی رہائشی ہوں  اور اس وقت غزہ میں ہوں، اس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کواسرائیل پر حماس کے  حملے کے وقت وہ "ريعيم” میں ایک پارٹی میں تھی  ، حملے کے بعد وہ بھی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی تاہم حماس کے مزاحمت کاروں نے اس کو سیدروت سے حراست میں لے لیا۔

اس نے بتایا کہ اس دوران اس کے ہاتھ پر شدید چوٹ آئی جس کا القسام کے  لوگوں نے علاج کی اور اس کی تین گھنٹوں کی سرجری کی گئی ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کے ہاتھ کا علاج کیا جارہا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ انھوں نے میرا مہمان کی طرح خیال رکھا ہے، میرا علاج کیا ہے، مجھے دوائی دیتے ہیں، سب ٹھیک ہے، لیکن میں اپنے ملک سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے جلد از جلد یہاں سے بازیاب کرائیں۔ میری فیملی، میرے والدین اور میرے بھائی، براہ کرم ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکالیں۔ جتنا ممکن ہو۔

Tags: اسرائیلیالقسامحماسسیدروتصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہمیا شیمیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.