(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر کے بعد آج کا دن سرائیلی فوج کےلئے سب سے زیادہ جانی اور مای نقصان کا دن ہے جس میں اسرائیلی فوج کو بہت بڑا نقصان ہوا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کے ترجمان میجرجنرل ڈینئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے ، اس طرح گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 50 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہیں ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر فوجی خان یونس میں اس وقت ہلاک ہوئے جب آر پی جی لانچرز سے ایک ٹینک اور عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے ، یہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔