• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، 21 فلسطینی زیرحراست

منگل 24-11-2015
in فلسطین
0
Nablus Crack
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں نے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 21 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع اور سیکیورٹی حکام نے کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نابلس شہر میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین سابق اسیران سمیت چھ فلسطینیوں کر حراست میں لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران الخلیل شہر سے ایک بچے سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ شمالی رام اللہ سے پانچ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ رام اللہ سے گرفتارکیے گئے شہریوں کا تعلق سفلیت شہر سے بتایا جاتا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نابلس میں تلاشی کے دوران سابق اسیران عبدالحکیم القدح، رامی ناصر اور تیمور الخراز کو حراست میں لیا گیا۔ شمالی نابلس میں الجبل الشمالی کالونی میں اسرائیلی فوجی امجد علیوی نامی ایک اسیر کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور گھر میں توڑپھوڑ کی۔

ادھر مشرقی نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کے دوران دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے 14 سالہ سیف سلیم رشدی کو العروب پناہ گزین کیمپ سے حراست میں لیا۔ اس کے علاوہ اس شہر سے کل نو شہری گرفتار کیے گئے۔ ان میں 21 سالہ عزالدین محمد ابو ریا شامل ہے۔ الفوار کیمپ سے تین، دورا کے علاقے سے دو اور رام اللہ کے نواحی علاقے الجزون سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، 21 فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.