• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اریحا: صہیونی آبادکاروں کا حملہ، دو فلسطینی خاندان بے دخل

عايد موسیٰ کعابنہ اور ابراہیم عايد کعابنہ کے خاندانوں کو وحشیانہ حملوں کے بعد جبراً علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ہفتہ 16-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
حماس  نے فرانس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے وحشی صہیونی آبادکاروں نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے شمال میں واقع شلال العوجا کے علاقے میں دو بے گناہ فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کر دیا۔

البدیر آرگنائزیشن برائے دفاعِ حقوقِ بدو اور نشانہ بنائی گئی دیہی آبادیوں کے سربراہ حسن ملیحات نے بتایا کہ صہیونی دہشت گرد گروہوں نے عايد موسیٰ کعابنہ اور ابراہیم عايد کعابنہ کے خاندانوں کو وحشیانہ حملوں کے بعد جبراً علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے انتہائی درندگی پر مبنی تھے، آبادکاروں نے دونوں خاندانوں کو گھیر کر نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں براہِ راست قتل کی دھمکیاں دیں، جو ملیحات کے مطابق "بدترین صہیونی دہشت گردی” کی مثال ہے۔

ملیحات نے مزید بتایا کہ صہیونی آبادکاروں نے حال ہی میں ان فلسطینی گھروں سے محض 300 میٹر کے فاصلے پر غیر قانونی چوکی نما بستی قائم کی ہے، جس کے بعد ان خاندانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی صہیونی یلغار، املاک کی تباہی، خوف پھیلانے کی منظم کارروائیاں اور بار بار گھر میں گھسنے کے واقعات اس قدر بڑھ گئے کہ انہیں اپنے ہی گھروں سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.