فلسطینی صحافی انس الشریف کی شہادت سےقبل آخری پیغام
انس الشریف کی اپریل 2025 کی وصیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شائع کی گئی، جس میں انہوں نے لکھا: "فلسطین کو نہ بھولو، غزہ کے مظلوم بچوں کا ساتھ دو اور آزادی کے پل بنو۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یاد رہے کہ انس الشریف اور محمد قریقع نے ساتھ اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہونے والی اس خونی جنگ میں مسلسل بائیس ماہ تک غزہ کی تباہ کاریوں کی کوریج جاری رکھی۔ انس الشریف کو قابض سفاک صہیونی حکومت کے نشانے پر رہنا پڑا یہاں تک کہ دسمبر سنہ2023ء میں جب درندہ صفت فوج نے ان کے جبالیا کیمپ میں واقع گھر کو بم سے اڑا دیا، اس حملے میں ان کے والد شہید ہو گئےتھے۔
انس الشریف کے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس پر ان کی اپریل سنہ2025ء میں لکھی گئی وصیت شائع کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں تمہیں فلسطین کی وصیت کرتا ہوں جو مسلمانوں کے تاج کا موتی ہے،میں تمہیں اس کے مظلوم بچوں کی وصیت کرتا ہوں غزہ کو مت بھولو اور آزادی کے پل بنو۔