• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غاصب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کی نمازی هنادی حلوانی پر روابط کی پابندی دوبارہ عائد کر دی

مرابطہ هنادی حلوانی کو ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں مسلسل تیسری بار چھ ماہ کے لیے مختلف شخصیات سے رابطہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

جمعہ 08-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
غاصب اسرائیل  نے مسجد اقصیٰ کی نمازی هنادی حلوانی پر روابط کی پابندی دوبارہ عائد کر دی
0
SHARES
21
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی خفیہ اداروں نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی مرابطہ هنادی حلوانی کو ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت انہیں مسلسل تیسری بار چھ ماہ کے لیے مختلف شخصیات سے رابطہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی انٹیلی جنس نے هنادی حلوانی کو طلب کر کے بیت المقدس میں واقع المسکوبیہ حراستی مرکز میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ وہاں پہنچنے پر انہیں ایک تحریری فیصلہ تھمایا گیا جس کے مطابق وہ کسی بھی ذریعے سے چاہے وہ براہ راست ملاقات ہو، ٹیلی فون ہو یا سوشل میڈیا، مخصوص شخصیات سے رابطہ نہیں کر سکتیں۔

قابض اسرائیلی خفیہ ادارے اس پابندی کی مدت بار بار بڑھا رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی هنادی حلوانی کو انہی شخصیات سے رابطے سے دو مرتبہ روکا جا چکا ہےاور ہر بار پابندی کی مدت چھ ماہ رکھی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ تقریباً دو ہفتے قبل ان پر سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، وہ ایک طویل عرصے سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ سے جبری طور پر دور رکھی جا رہی ہیں۔

وہ شخصیات جن سے رابطہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح، شیخ کمال الخطیب، خدیجہ خویص، نفیسہ خویص، عایدہ صیداوی، نظام ابو رموز، ابو بکر الشیمی اور یوسف عبود شامل ہیں۔

Tags: صیہونیصیہونی ریاستفلسطینمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.