• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یو این ماہرین کا مطالبہ: صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی بند، غزہ کی جعلی امدادی تنظیم ختم کی جائے

ماہرین نے ساتھ ہی زور دیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قائم کردہ نام نہاد "گلوبل ریلیف آرگنائزیشن" کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

بدھ 06-08-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, عالمی خبریں, فلسطین
0
برطانیہ سمیت پچیس ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر اس پر اسلحے کی مکمل پابندی عائد کی جائے۔ ماہرین نے ساتھ ہی زور دیا ہے کہ قابض اسرائیل کی قائم کردہ نام نہاد "گلوبل ریلیف آرگنائزیشن” کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے کیونکہ یہ تنظیم درحقیقت فوجی اور سیاسی مقاصد کو انسان دوستی کی آڑ میں آگے بڑھا رہی ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ امداد کی بندش یا اس میں تاخیر ایک جنگی جرم ہے جس کا مقصد شہریوں کو فاقہ زد رکھ کر اجتماعی نسل کشی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل نے امریکہ کی سرپرستی میں فروری 2025 میں جس غزہ انسانی تنظیم کا آغاز کیا وہ انسانی امداد کے نام پر اپنی فوجی اور سیاسی حکمت عملی کو عملی شکل دے رہا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ ہم ایک ایسی ریاست کو انسانی امداد کا انچارج بنانے کی اجازت دے رہے ہیں جو خود نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نام نہاد امدادی تنظیم کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ظالم صہیونی فوج کے حملوں میںایک ہزار پانچ سو اڑسٹھ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار دو سو تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں جو زیادہ تر خوراک کی تقسیم کے مراکز پر امداد کے منتظر تھے۔

ماہرین نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ:

قابض اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری طور پر بند کریں۔
اس کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے معطل کریں ۔
ان تمام کمپنیوں کو جوابدہ بنائیں جو اس نسل کشی میں معاون ہیں۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں بھوک اور قحط کے باعث شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں غذائی قلت سے ایک سو اناسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں پچانوے معصوم بچے شامل ہیں۔ ساتھ اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت میں اب تک اکسٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ غزہ کی تقریباً پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

Tags: اقوام متحدہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.