• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

جولائی میں مسجد اقصیٰ کی ستائیس بار بے حرمتی، اکاون بار اذان پر پابندی

صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صرف مشرقی حصے تک محدود نہ رہیں بلکہ پورے صحن میں گانے اور رقص کر سکتے ہیں۔

پیر 04-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اشتعال انگیز طرزِعمل اپنانے پر امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں قابض اسرائیلی ریاست کے انتہا پسندوں نے 27 مرتبہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور الخلیل میں واقع حرم ابراہیمی میں اکاون مرتبہ اذان دینے پر پابندی عائد کی۔

ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کے متعصب انتہاءپسندوزیر برائے قومی سلامتی، ایتمار بن گویر نے سرکاری طور پر پولیس کو ہدایت دی ہے کہ صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صرف مشرقی حصے تک محدود نہ رہیں بلکہ پورے صحن میں گانے اور رقص کر سکتے ہیں۔

وزارت اوقاف نے مزید بتایا کہ ان سفاک آباد کاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سخت سکیورٹی میں بلند آواز میں تلمودی گیت گائے اور یہودی مذہبی رسومات ادا کیں جو مسجد کی حرمت اور اسلامی تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک قابض اسرائیلی میوزیکل بینڈ نے مسجد اقصیٰ کے اندر باب الرحمت کے قریب ایک صہیونی گیت اگر میں تمہیں بھول جاؤں اے یروشلم گایا جو کہ نام نہاد ہیکل کے قیام کی کھلی دعوت ہے۔ صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو ہیکل میں تبدیل کرنے کی کوششیں اب کھلے عام شدت اختیار کر گئی ہیں۔

الخلیل میں واقع حرم ابراہیمی میں اذان کی ادائیگی اکاون مرتبہ روکی گئی۔ قابض فوج نے موذن کے داخلے میں جان بوجھ کر تاخیر کی اور مشرقی دروازے و کھڑکیاں مسلسل آٹھ ماہ سے بند رکھی ہوئی ہیں۔

وزارت ِاوقاف کے مطابق یہ تمام اقدامات قابض اسرائیل کی منظم صہیونی پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مٹانا اور مقبوضہ علاقوں پر اپنی بالادستی قائم کرنا ہے۔

وزارت نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے مسجد اقصیٰ اور حرم ابراہیمی جیسے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی فلسطینی عوام سے روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول اور حرم ابراہیمی میں اپنی موجودگی اور نماز کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبدرندہ صفت غاصب ایتمار بن گویر کی قیادت میں مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔ یہ واقعات ان کے مخصوص دن خراب ہیکل کی یاد میں کیے گئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق صرف ایک صبح کے وقت تین ہزار تئیس صہیونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، جن میں کئی وزراء اور کنیسٹ کے اراکین بھی شامل تھے۔ اس دوران مسجد کے تمام دروازے فلسطینی نمازیوں کے لیے بند کر دیے گئے تاکہ ظالم صہیونی آباد کاروں کی سرگرمیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دستیاب ویڈیوز میں ان صہیونیوں کو برکت کاہن کی مذہبی رسم مسجد اقصیٰ کے مختلف حصوں میں ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے حالانکہ پہلے یہ رسم صرف مشرقی حصے تک محدود تھی۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.