(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم کے قریب بیت لید چوراہے پر جمعرات کی صبح ایک کارروائی میں قابض اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم نوفوجی زخمی ہو گئے۔
قابض میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ حملہ ایک بس اسٹاپ پر کیا گیا جہاں اس وقت صہیونی فوجی موجود تھے۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اور بربریت کے خلاف فلسطینی عوام کا غصہ اور مزاحمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
طولکرم جیسے علاقوں میں اس قسم کے حملے قابض ظالم حکومت کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین، اپنی عزت اور اپنے شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔