• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 19 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران کے جوابی حملے سے تل ابیب کھنڈر میں تبدیل

نشانہ بنایا۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب میں ایک انتہائی خطرناک اور حساس مقام کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد صہیونی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔

ہفتہ 14-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
ایران کے جوابی حملے سے تل ابیب کھنڈر میں تبدیل
0
SHARES
18
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کی جانب سے قابض اسرائیل پر کیے گئے شدید میزائل حملوں نے صہیونی دشمن کے قلب میں تباہی مچا دی ہے۔ ہفتے کی صبح ایک اور طاقتور حملے نے نہ صرف تل ابیب کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ درجنوں مقامات کو ایسی تباہی کا نشانہ بنایا جو صہیونی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

قابض صہیونی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ آج صبح ایران سے میزائلوں کی چھٹی لہر داغی گئی، جنہوں نے کئی اہم علاقوں کو نشانہ بنایا۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب میں ایک انتہائی خطرناک اور حساس مقام کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد صہیونی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔

اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق، رمات گان اور ریشون لتسیون شہروں میں ایرانی حملے سے تین صہیونی ہلاک جبکہ اکانوے زخمی ہو چکے ہیں۔ صہیونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کے گردونواح میں اس حملے سے ہونے والا نقصان ناقابلِ تصورحد تک پہنچ چکا ہے۔

صہیونی عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ایران نے صرف پندرہ منٹ میں تین مرحلوں میں درجنوں میزائل فائر کیے، جو براہ راست صہیونی اہداف پر لگے۔ یہ حملے مروج اور طبریہ جیسے شمالی علاقوں کو بھی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

قابض ریاست کے مرکز میں دس صہیونی اس وقت زخمی ہوئے جب ایرانی میزائلوں نے کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی لوگ اپنے گھروں میں پھنس گئے۔

تل ابیب میں چھ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے صہیونی عوام کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیںکیونکہ ایران کی جانب سے مزید حملے جاری ہیں۔

شمالی اور وسطی قابض اسرائیل میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہوں نے صہیونی بستیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق میزائل تہران اور کرمنشاہ سے داغے گئے، جن کا مقصد قابض صہیونی ریاست کے فوجی اور حساس مراکز کو نشانہ بنانا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب ایران نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے "الوعد الصادق 3” کا حصہ ہیں جو قابض اسرائیل کی جارحیت اور ایرانی کمانڈروں کی شہادت کا جواب ہے۔ ایرانی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے لیے اب خطے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں اور بدلہ سخت ہوگا۔

صہیونی عبرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں کا مرکز تل ابیب میں وزارتِ دفاع (کریاہ) کے قریب ایک حساس مقام بھی رہا، جس پر ایرانی میزائل براہِ راست گرا۔ اس کے علاوہ، 7 صہیونی مزید زخمی ہوئے، جب ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

تل ابیب، شمالی اور جنوبی علاقوں میں پے درپے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صہیونی فوج نے نئی میزائل لہر کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک کر دیا، مگر میزائلوں کی شدت نے کئی مقامات کو زمیں بوس کر دیا۔

فجر کے وقت القدس ،تل ابیب، غرب اردن کی صہیونی بستیاں اور دیگر مقامات میں سائرن بجنے لگے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حملے کی شدت اور وسعت کتنی زیادہ تھی۔

ایرانی حملوں میں وہی آگ برسائی گئی، جو برسوں سے قابض اسرائیل نے غزہ، نابلس، جنین اور رفح پر برسائی تھی۔ آج ظالم خود اس شعلے میں جلنے لگا ہے، جسے وہ معصوم فلسطینیوں کے لیے تیار کرتا تھا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق انہوں نے درجنوں فوجی اور ہوائی اڈے، قابض صہیونی افواج کے اڈے اور مراکز کو نشانہ بنایا۔ ایک ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ قابض صہیونی ریاست میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ ہمارا انتقام دردناک ہوگا۔

قابض اسرائیل کی جانب سے نقصان کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فوج نے صہیونی باشندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ حملے کی ویڈیوز اور تصاویر شائع نہ کریں تاکہ اصل نقصان ظاہر نہ ہو۔

ایران کے اس تازہ آپریشن کو "الوعد الصادق 3” کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل "الوعد الصادق 1” اور "الوعد الصادق 2” سنہ2024ء میں قابض اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔

قابض تل ابیب پولیس کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے، جس نے درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ کئی عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں، کچھ کی پوری کی پوری منزلیں مٹی میں دفن ہو گئی ہیں۔

صہیونی چینل تیرہ کے مطابق، تل ابیب کے علاقے میں درجنوں عمارتیں، گاڑیاں اور انفراسٹرکچر میزائل حملوں سے تباہ ہو چکے ہیں۔ ہارٹز اخبار نے بتایا کہ ایک 32 منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ تین سو افراد کو ان کے تباہ شدہ گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رمات گان میں نو عمارتیں مکمل طور پر مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں جبکہ سینکڑوں عمارتیں جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ رمات گان کے میئر کے مطابق سوسے زائد صہیونی بے گھر ہو چکے ہیں

Tags: اسرائیلاسرائیلیایرانصیہونی ریاستصیہونی فوجفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.