• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

خان یونس میں سرایا القدس کا شدید حملہ، قابض فوج کو بھاری نقصان

دونوں حملوں میں قابض صہیونی فوج کی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور ان میں سوار قابض فوجی اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوئے۔

ہفتہ 07-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: مجاہدین کی کارروائیوں میں تیزی، صیہونی فوج میں خوف
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بہادر مجاہدین نے جمعہ کے روز خان یونس کے شمال مشرقی علاقے القرارہ میں قابض صہیونی فوج پر دو تباہ کن حملے کیے جس کے نتیجے میں صہیونی افواج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ کامیاب کارروائی اس عظیم جدوجہد کا حصہ ہے جو فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین اور حقوق کے دفاع کے لیے شب و روز جاری رکھے ہوئے ہے۔

سرایا القدس نے اپنے جاری کردہ بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مجاہدین نے پہلے سے نصب کردہ ایک انتہائی طاقتور دھماکہ خیز "برمیلی بم” کے ذریعے قابض صہیونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ بم القرارہ کے علاقے میں الجميز نامی سڑک پر نصب کیا گیا تھا، جہاں قابض صہیونی فوج پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھی۔

ایک اور بیان میں سرایا القدس نے بتایا کہ کف القرارہ میں صہیونی فوج کی ایک گاڑی کو ایک زوردار بم سے اُڑایا جو پہلے سے زمین میں نصب تھا۔ دونوں حملوں میں قابض صہیونی فوج کی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور ان میں سوار قابض فوجی اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوئے۔

سرایا القدس نے مزید اعلان کیا کہ انہوں نے القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے شانہ بشانہ قابض اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز پر بھاری مارٹر گولوں کی بارش کی۔ یہ مرکز خان یونس کے جنوب مشرقی علاقےکندا ہال کے مضافت میں واقع تھاجسے مشترکہ کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز خود قابض صہیونی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ خان یونس میں ان کے فوجیوں پر ہونے والے ایک اور حملے میں چھ فوجی ہلاک اور کم از کم بارہ افراد شددید زخمی ہو گئے تھے، جب ایک عمارت کو ان کے سروں پر دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔

یہ دلیرانہ کارروائیاں "طوفان الاقصیٰ” نامی اس عظیم مزاحمتی معرکے کا تسلسل ہیں جو فلسطینی قوم نے قابض اسرائیلی دشمن کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف شروع کیا تھا۔ اس مقدس جنگ کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور فلسطینی عوام کی لازوال قربانیاں، صبر اور استقامت اس بات کا بیّن ثبوت ہیں کہ ظلم کی رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، حق اور آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

قابض اسرائیل نے 18 مارچ سے غزہ میں اپنی نسل کشی کی مہم کو ایک بار پھر تیز کر دیا ہے، اور اس دوران اس نے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل طور پر پامال کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ 19 جنوری 2025ء سے شروع جو ا ٹھاون دن تک جاری رہا جسے قابض صہیونی ریاست نے اپنی فطری عہد شکنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ دیا تھا۔

Tags: اسرائیلخان یونسسرایا القدسصہیونی فوجفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.