• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں کچرے کا بحران، صحت تباہ ہونے کا خدشہ: فلسطینی این جی اوز

غزہ میں 6 لاکھ ٹن سے زائد کچرا جمع ہو چکا ہے۔یہ صورتحال صرف آلودگی نہیں، بلکہ اہل غزہ کے جینے کے حق پر ایک حملہ ہے۔

جمعرات 05-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں کچرے کا بحران، صحت تباہ ہونے کا خدشہ: فلسطینی این جی اوز
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست کی مسلسل جارحیت اور ماحولیاتی ڈھانچہے کی دانستہ تباہی نے غزہ میں ایک نئے انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔ فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ غزہ کی سڑکوں، گلیوں اور پناہ گاہوں کے قریب جمع لاکھوں ٹن کچرا اور طبی فضلہ مقامی آبادی کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

زہریلے مواد کا زرخیز زمینوں اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں شامل ہونا محض ماحولیاتی آلودگی نہیں، بلکہ ایک خاموش قاتل ہے جو ہر گزرتے لمحے غزہ کے بے بس عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔نیٹ ورک نے زور دیا کہ غزہ میں پھیلتا یہ ماحولیاتی بحران صرف صفائی کا مسئلہ نہیں، بلکہ موت بانٹنے والا ایک منظرنامہ ہے جس سے بیمار، بچے، خواتین اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

فضا زہریلے دھوئیں اور بیماری پھیلانے والے جراثیم سے بھر چکی ہے، کیونکہ کچرا اٹھانے کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ سرکاری ڈمپنگ سائٹس بند ہیں اور گلیوں میں کچرے کو کھلے عام جلایا جا رہا ہے۔گھریلو کچرے اور طبی فضلے کے ملنے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

تنظیموں کے مطابق، یہ تمام ماحولیاتی اور صحت کا بحران براہِ راست قابض اسرائیل کے غزہ پر جاری وحشیانہ حملوں اور سخت محاصرے کا نتیجہ ہے، جس کے تحت صفائی کے نظام، بلدیاتی اداروں اور فضلہ ٹھکانے لگانے کے مراکز کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ہے۔ نہ صفائی کی مشینیں داخل ہو سکتی ہیں، نہ ہی ایندھن دستیاب ہے۔

نتیجتاً، غزہ میں 6 لاکھ ٹن سے زائد کچرا جمع ہو چکا ہے۔یہ صورتحال صرف آلودگی نہیں، بلکہ اہل غزہ کے جینے کے حق پر ایک حملہ ہے۔ یہ ایک ایسا ظلم ہے جو انسانی صحت، وقار اور صاف ماحول کے بنیادی حق کو پامال کر رہا ہے۔یہ تشویشناک رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا "یومِ ماحولیات” منا رہی ہے، جس کا بنیادی پیغام ہر انسان کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول میں رہنے کا حق حاصل ہے۔رپورٹ میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ ماحولیاتی بحران کس طرح ایک مقامی مسئلے سے بڑھ کر ایک مکمل انسانی تباہی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

یہ نہ صرف بیماریوں کے پھیلنے بلکہ امدادی کارروائیوں اور مستقبل کی تعمیر نو کی راہ میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہے۔اس تحقیق نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے سامنے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا وہ ایک مظلوم قوم کو کچرے کے ڈھیر میں دفن ہوتے دیکھتے رہیں گے، یا اس نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں گے؟

Tags: اسرائیلصیہونی ریاستغزہفلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.