مغربی کنارے میں فلسطینی اسیران کے امور کے تحقیق کار عبد الناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے اس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 1070 شہریوں کو پابند سلاسل کیا۔ اس طرح فلسطینیوں کی گرفتاری میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔
عبد الناصر فروانہ نے واضح کیا کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد کم تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ماہ کے دوران صہیونی اہلکاروں کی جانب سے فلسطینی نوعمر لڑکوں کی گرفتاریوں میں خاص طور پر اضافہ ہوا۔
اس سال کے پہلے تین ماہ میں 234 بچے گرفتار کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 200 فلسطینی نو نہالوں کی جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین