فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت نے اسرائیلی جیلوں سے ایک معاہدے کے بعد رہا ہونے والے فلسطینیوں کے فی خاندان کو دو ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کے خاندانوں اور رہا ہونے والوں کے خاندانوں کی کفالت کے لیے انشورنس کا ایک جامع منصوبہ ترتیب دے رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم نے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کےبعد میڈیا کے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہائی پانے والے قومی ہیروز کے خاندانوں کو فی خاندان05لاکھ 88ہزار ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔
ایک سوال کےجواب میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ وہ مستحق شہریوں کی امداد اور مکانات سے محروم شہریوں کے لیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔ اس ضمن میں حکومت غزہ کی پٹی کے علاوہ مغربی کنارے میں بھی شہریوں کو مکانات کی سہولت فراہم کریں گے۔