• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

70 سالہ محمد طوس سمیت 200 فلسطینی قیدی رہا

70 سالہ محمد طوس 1985 سے اسرائیلی جیل میں قید تھے اور 40 سال سے مسلسل قید کی سزا بھگتنے کے بعد آزاد ہو رہے ہیں۔

اتوار 26-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
70 سالہ محمد طوس سمیت 200 فلسطینی قیدی رہا
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ کیے گئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ یہ قیدی دو مختلف اسرائیلی جیلوں سے آزاد ہوئے، جن میں مقبوضہ مغربی کنارے کی عوفر جیل اور جنوبی اسرائیل کی کیٹزیوٹ جیل شامل ہیں۔

یہ فلسطینی قیدی چار اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں آزاد کیے گئے تھے، جنہیں پہلے حماس نے رہا کیا تھا۔  رہا کئے گئے قیدی ریڈ کراس کی بسوں میں روانہ ہوئے اور ان کے اہل خانہ کو جیل کے ارد گرد تعینات اسرائیلی فورسز کی جانب سے دور رکھا گیا۔ رہا ہونے والے قیدیوں کی بسیں مغربی کنارے کی طرف روانہ ہوئیں، جہاں رام اللہ ان کا حتمی مقام تھا۔

فلسطینی  قیدیوں کے کلب نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس تبادلے میں سب سے معمر فلسطینی قیدی محمد طوس بھی شامل ہوں گے، جو کہ 70 سال کے ہیں اور 1985 سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔ وہ 40 سال سے مسلسل قید کی سزا بھگتنے کے بعد آزاد ہو رہے ہیں۔

اس تبادلے کے معاہدے کے تحت حماس نے غزہ میں 4 اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، اور بعد ازاں اسرائیلی فوج نے ان خواتین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ یہ خواتین فوجی تھیں اور انہیں غزہ شہر کے ایک چوک میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ یہ خواتین اسرائیلی سرزمین پر پہنچ چکی ہیں، جہاں تل ابیب کے چوک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ تبادلہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے، جس میں پہلے مرحلے میں 3 اسرائیلی خواتین کی رہائی کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا گیا تھا۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیقیدیمحمد طوسیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.