(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی دہشتگردی میں میں خواتین اور بچوں سیت 34,183 فلسطینی شہید اور 77,143 زخمی ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ 200 ویں دن بھی جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 14 ہزاربچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 34,183 فلسطینی شہید اور 77 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
غاصب فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی وحشیانہ بمباری جاری رکھی جس میں مزید 32 فلسطینی شہید اور 59 زخمی ہوگئے۔