(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے بمباری میں 3 گھر وں کو نشانہ بنایا جس میں سے ایک میں صرف بچے موجود تھے ، متعدد لوگ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے آج مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے جنوبی حصے کی رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں تین گھر مکمل تباہ ہوگئے،بمباری کے نتیجےمیں 7 بچوں اور 5 خواتین سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔