(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی بمباری سے زخمی ہونے والے 14 سالہ محمد سمیع ابو العمران دو سالوں سے زیر علاج تھا جو گذشتہ روز زخموکی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے فعلاقے جبالیہ کیمپ سے تعلق رکھنے والہ 14 سالہ فلسطینی بچہ محمد سمیع ابو العمران اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ محمد نبیل فوزی صباح صیہونی فوج کی جانب سے کی جانے والی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ہیں جس کے بعدرواں سال کے دوران اسرائیلی دہشتگردی میں 14 بچوں اور چار بزرگوں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی اور ہزاروں گرفتار کئے گئے ہیں۔