لبنان میں مقیم فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے نہر البارد مہاجر کیمپ میں دو فلسطینی بچوں کو ہلاک اور متعدد دوسروں کو زخمی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اہالیاں کیمپ اور اس کے داخلی راستے پر تعینات سپاہیوں کے درمیان کسی بات پر تنازع کے بعد پیش آیا۔ ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بارہ سالہ احمد قاسم اور غمونہ فیملی کے سولہ سالہ لڑکے اس وقت فوج کی براہ راست فائرنگ سے ہلاک ہوئے جب کیمپ کے رہائشی سپاہیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی پٹائی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
